حیدرآباد۔11نومبر(اعتماد نیوز)مرکزی حکومت کی جانب سے ایل پی جی گیس پر
اپنے کنٹرول کی برخواستگی کا فیصلہ لیا جا رہا ہے۔ چنانچہ ذرائع کے مطابق
مرکزی حکومت نے اس معاملہ میں فیصلہ کرلی ہے۔ تاہم اس پر عمل آوری جھارکھنڈ
‘جموں کشمیر اور دہلی اسمبلی
انتخابات کے بعد ہوگا۔ چنانچہ مہاراشٹر ‘
اور ہریانہ میں انتخابات سے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل
پر بھی مرکزی حکومت کی جانب سے کنٹرول کو برخواست کیا گیا۔ تاہم حکومت کے
اس فیصلہ کے بعد خانگی کمپنیاں اپنے من مانی کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ کر
سکتی ہیں۔